۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار تعدادی از نمایندگان مجلس با آیت الله العظمی نوری همدانی بمناسبت روز مجلس

حوزہ/ حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: ہمیں اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو پھیلانے کی کوشش کرنی چاہئے اور آج ہمارا فرض ہے کہ ہم اسلامو فوبیا کے مقابلے میں حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے "ہیمبرگ اسلامی مرکز" کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مفتح کے ساتھ ملاقات میں اسلامی ثقافت کو ائمہ معصومین علیہم السلام کے فرامین کی روشنی میں فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ العظمی بروجردی کی عظیم خدمات کے اثاثہ اس دینی مرکز کو اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو پھیلانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ آج ہم سب کا فریضہ ہے کہ ہم اسلامو فوبیا کے مقابلے میں حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور مسلمانوں کی علمی اور عقیدتی ضرورتوں کو پورا کریں۔

اس مرجع تقلید نے ہیمبرگ اسلامی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مفتح کی تعریف کرتے ہوئے اس اسلامی مرکز کے انتظامی امور میں ان کی گرانقدر اقدامات کو بھی سراہا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں حجت الاسلام والمسلمین مفتح نے ہیمبرگ اسلامی مرکز کی فعالیت کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .